Monthly Magazine Aiwan-e-Aam – July 2015

پاکستان کے پہلے پارلیمانی میگزین ایوان عام کا آٹھواں شمارہ حاضر ہے ۔ اس شمارے میں آپ پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے بجٹ اجلاسوں کی روداد سے واقفیت حاصل کریں   گے ۔ آپ یہ بھی جانیں گے کہ کس ایوان کے   اراکین نے مالی سال دو ہزار پندرہ، سولہ کے بجٹ کی منظوری میں زیادہ دلچسپی ظاہر کی اور کس ایوان میں اراکین نے خاموش رہنے میں ہی بہتری سمجھی ۔

 اس شمارے میں آپ نمائندہ اور کارکردگی کے باب میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا جناب امیر حیدر ہوتی کی بطور رکن قومی اسمبلی کارکردگی ملاحظہ کرنے  کے علاوہ آئین پاکستان 1973 میں عوام کو حاصل حقوق سے بھی آگاہ ہوسکیں گے ۔

ایوان عام کے زیر نظر شمارے میں، انتخابی اصلاحات کیلئے فافن کی سفارشات  وقفہ سوالات ، قومی مالیاتی  کمیشن ایوارڈ سے متعلق معلوماتی مضامین بھی شامل ہیں ۔

https://fafen.org/wp-content/uploads/2015/09/FAFEN-Aiwan-e-aam-ایوان-عام-جولائی-2015.pdf