Date : Dec 28, 2021
Project : FCDO
Action : Reference
Description of Actions :
Effort :
Type :
Type :
Type :
Relevance of Action to Project/Institutional Outcome :
Ministry/Department/Court :
Reference : Coverage (Direct coverage of FAFEN report/Event)
Type of Media : Print
Electronic Media :
Print Media : Newspaper
Online Media :
Name : Urdu Point
Type of Coverage :
Type of Coverage : News
Type of Coverage :
Title of Story : اومیکرون سے تحفظ کے لیے بروقت اقدامات کی ضرورت ہے، فافن
Summary : سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2021ء) فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق شہریو ں کے رویوں اور حکومتی اقدامات میں کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے شعبہ صحت کی ترجیحات کی سمت درست کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تا کہ مستقبل میں وبائی امراض سے بروقت نمٹا جاسکے۔ملک بھر کے 64 اضلاع میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے عوامی و حکومتی سطح پر کییگئے اقدامات کے جائزے پر مبنی فافن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے نئے مریضوں اور اموات کی شرح میں کمی کے باوجود اومیکرون کے پھیلاؤ کی صورت میں شعبہ صحت کو مزید دباؤ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اب تک کراچی اور اسلام آباد میں اومیکرون کی موجودگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ بلوچستان میں اومیکرون کے 12 مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔ رواں سال جنوری تا ستمبر کے عرصے میں کورونا وائرس کے 48،906 نئے مریضوں اور اس کی وجہ سے ہونے والی 183 اموات نے ملک کے نظامِ صحت کو مسلسل دباؤ کا شکار رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویکسینیشن کی بھرپور طریقے سے جاری مہم کے باوجود آبادی کا ایک بڑا حصہ ابھی تک ویکسین سے محروم ہے۔
Link : https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2021-12-28/news-3002625.html
Date of Publication :
Title of Publication :