پاکستان کے پہلے پارلیمانی میگزین ایوان عام کے زیر نظر شمارے میں میں آپ پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاسوں کی روداد ، اراکین ،قائدین ایوان و حزب اختلاف کی مختلف نشستوں کے دوران حاضری کی صورتحال ، کی گئی قانون سازی اور قراردادوں کی منظوری سمیت دیگر کارروائی ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔
اس شمارے میں آپ نمائندہ اور کارکردگی کے عنوان کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور ایوان بالا میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق کی پارلیمانی کارکردگی جاننے کے علاوہ فافن اور اسکی پارٹنر تنظیموں کے اشتراک سے صوبائی اسمبلیوں میں تشکیل دیئے گئے لیجسلیٹو گروپس کے اجلاسوں کی روداد و دیگر سرگرمیوں سے بھی آگاہی حاصل کرینگے ۔ علاوہ اہم پارلیمانی اصطلاحات بھی اس شمارے کی فہرست موضوعات کا حصہ ہیں ۔
https://fafen.org/wp-content/uploads/2017/02/FAFEN-Aawin-E-AAM-Nov-Dec-16.pdf