پاکستان کے پہلے پارلیمانی میگزین ایوان عام کے نویں شمارے ( اگست 2015 ) میں آپ پارلیمان اور صوبائی اسمبلیوں کے حالیہ اجلاسوں کی روداد ، اراکین ،قائدین ایوان و حزب اختلاف کی مختلف نشستوں کے دوران حاضری کی صورتحال ، کی گئی قانون سازی اور قراردادوں کی منظوری سمیت دیگر کارروائی ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔
اس شمارے میں آپ نمائندہ اور کارکردگی کے عنوان کے تحت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 10 مردان 2 سے منتخب رکن جناب علی محمد خان کی پارلیمانی کارکردگی جاننے کے علاوہ سندہ اور پنجاب میں مقامی حکومتوں کے خدو خال سے بھی آگاہی حاصل ہوگی ۔
انتخابی اصلاحات کیلئے فافن کی سفارشات، خیبر پختون خوا اسمبلی کی دوسرے پارلیمانی سال کی مجموعی کارکردگی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 113 کا تفصیلی جائزہ بھی زیر نظر شمارے کی فہرست موضوعات کا حصہ ہیں ۔
https://fafen.org/wp-content/uploads/2015/09/FAFEN-aiwan-e-aam-August-2015.pdf